
24/09/2024
ایم بی بی ایس MBBS میں داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس متوجہ ہوں ۔ اب باہر کے ممالک یعنی چائنا، یوکرائن ، روس یا دیگر ممالک میں ایم بی بی ایس MBBS کے لیے جانے والے طالب علموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل PMDC کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، اب باہر کے ممالک سے MBBS یا MD کرنے والے ڈاکٹروں کو MDCAT کا امتحان 50 فیصد نمبروں سے پاس کرنا لازم ہوگا اور اسی طرح اس طالب علم کے 60 فیصد نمبر FSc Pre Medical میں ہونا لازم ہیں۔ اب جو طالب علم باہر جانے کا سوچ رہے ہیں پہلے FSc میں 60% نمبر, اور MDCAT میں 50% نمبر پورے کرکے باہر جائیں ۔
یہ نوٹیفیکشن PMDC کی ویب سائٹ پر مورخہ 29/07/2024کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔