Pendu zamendar

Pendu zamendar انا پرست نہیں ہم ، مگر اے ہَمدمِ دیرینہ
ٹھوکر پہ رکھتے ہیں مانگـــے کا احساس
🖤

28/03/2026

دوپٹے کے بغیر عورت کو توجہ تو بہت ملتی ہے لیکن عزت نہیں ملتی 🖤
#

28/03/2026

آج اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے گیا تو مجھ سے پہلے ہی چار لوگ کھڑے تھے ۔
باری آتی گئی تو ایک خاتون سب سے بعد آنے پہ میرے آگے آکر کھڑی ہوگئی ، میں کہا خاتون پیچھے لائن کو فالو کریں ۔

کہتی کے بھائی عورت ذات کا کوئی خیال ہوتا ہے ۔
میں کہا باجی لتاں باواں تینوں وی دو لگیاں تے مینوں وی ، تے میری پین پیچھے جا کے کھلو ۔
(ٹانگیں اور بازو آپکو بھی دو لگی ہیں اور مجھے بھی ، تو میری بہن پیچھے جاکر کھڑی ہوں )

خیر وہ چلی گئی یہ سننے کے بعد کے بندا بڑا اتھرا جیا اے ۔

میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کے باہر نکلا تو بڑبڑا رہی تھی پتہ نہیں کہاں سے چلے آتے ہیں کوئی عزت کا خیال نہیں ہے

میں دل ہی دل میں کہا
This is what Feminism is, Dear
~

دو ماہ قبل جب لوڈشیڈنگ بڑھنے لگی تو میں نے ایک پٹواری سے پوچھا، بجلی کیوں جا رہی ہے؟اس نے بتایا کہ پنجاب بھر میں پرانے ک...
22/01/2026

دو ماہ قبل جب لوڈشیڈنگ بڑھنے لگی تو میں نے ایک پٹواری سے پوچھا، بجلی کیوں جا رہی ہے؟

اس نے بتایا کہ پنجاب بھر میں پرانے کھنبے ، ٹرانسفارمرز اور تاریں تبدیل کی جا رہی ہیں- بہت جلد یہ آپریشن مکمل ہو گا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا-

دو ماہ گزر گئے- بجلی اور زیادہ جانے لگی- میں نے ایک بار پھر اس پٹواری سے پوچھا ، بجلی کیوں جا رہی ہے؟

"دھند اور بادلوں کی وجہ سے" اس نے بتایا- " گورنمنٹ نے 40 فیصد بجلی کو سولر پہ منتقل کر دیا ہے- چونکہ سورج ہی نکل رہا تو لوڈ مینیجمنٹ کرنا حکومت کی مجبوری ہے-

پندرہ دن مزید گزرے تو سورج بھی نکل آیا- بجلی پھر بھی جا رہی ہے- اب میں اس پٹواری سے نہیں پوچھوں گا- وہ پھر کوئی گولی کرا دے گا- یہ سوال آپ سب سے ہے کہ:
بجلی کیوں جا رہی ہے؟

میرے کمرے کی کھڑکی جو گلی کی طرف کھلتی ہے' اس کے باہر دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے گلی کے چند آوارہ لڑکے ذکر کر کے لطف اندوز ...
22/01/2026

میرے کمرے کی کھڑکی جو گلی کی طرف کھلتی ہے' اس کے باہر دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے گلی کے چند آوارہ لڑکے ذکر کر کے لطف اندوز ہو رہے تھے اور میں اپنے کمرے میں بیٹھا مدھم موسیقی کے ساتھ ساتھ' ان کی واہیات باتیں بھی سن رہا تھا۔۔۔

ان لڑکوں میں سے ایک نے کہا:
یار وہ تو اب بوڑھی ہوگئ' اس کی بیٹی دیکھی ہے گلنار' بہت ظالم چیز ہے۔۔۔ اور۔۔۔

ابھی اس کی بات اُدھوری ہی تھی کہ اذان کی آواز گونجنے لگی' اس شور میں ان کا ایک ساتھی بات ٹھیک طرح سے سن نہ پایا' میرے کمرے کی کھڑکی کھٹکھٹا کر غصے سے بولا: یار گانے بند کر اذان ہو رہی ہے "
سعادت حسن منٹو
نوٹ ۔ تصویر کے لیے معزرت 😒

پنجاب کی رائس ملز مالکان غلہ منڈی میں براجمان آڑھتی حضرات یا نجی آڑھتیوں کی نوے فی صد سے زیادہ تعداد الحاج ، حاجی یا صوف...
28/09/2025

پنجاب کی رائس ملز مالکان غلہ منڈی میں براجمان آڑھتی حضرات یا نجی آڑھتیوں کی نوے فی صد سے زیادہ تعداد الحاج ، حاجی یا صوفی صاحبان کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ حلیہ عین شرعی اصولوں کے مطابق اور پنجگانہ نماز کے پابند ہیں ۔ ماتھے پر بنے محراب کو "لائسنس ٹو کِل" کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
لیکن حیران کُن طور پر ذخیرہ اندوزی کھاد سپرے پر زیادہ نرخوں اور کسان کی فصل خریدنے پر مارکیٹ سے کم نرخ دینے کو عین کاروباری اصول کے طور پر مانتے ہیں ۔
مطلب "لینے دینے " پر دونوں اطراف سے پیسہ بنتا ہے ۔
حالیہ سیلاب سے مونجی کی فصل بہت سارے علاقوں میں تباہ ہو گئی ۔ مونجی کی خریداری اچھے نرخوں پر شروع ہوئی لیکن اچانک "الحاج"صاحبان نے ایکا کر کے دو دن کے اندر نرخوں میں کمی کا ڈھول بجا دیا ۔ ڈیمانڈ سپلائی کے میکنزم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اگر موجودہ صورتحال میں مونجی مہنگی نہیں بِکنی تو کیا قیامت کے دن ایسا ہو گا ؟
اس سے پہلے گندم مکئی اور اب مونجی کے زخیرہ اندوز حاجی صاحبان ہی فائدہ میں ہیں ۔ کسان جو قرضے کی دلدل میں گھرا ہوا ایک رات بھی نہ فصل زخیرہ کر سکتا نہ پیسے رکھ سکتا ۔۔

! کیا آپ کو یہ باریش مافیا نظر نہیں آ رہا ۔ ایک بار پھر کسان اپنی فصل ہی کم ریٹ ہر کیوں بیچنے پر مجبور ہو رہے ؟
کیا جینے کا حق صرف ذخیرہ اندوزوں کو ہے ؟ کیا مافیا بھی غریب ہوتا ؟
ہماری طرف نظر دوڑائیں ۔۔ ہم بھی آپ کی رعایا ہیں ۔
نصیبو لعل نے کا خواب کہا ہے
"مِلدی اے ماہیا اِک وار زندگی
ساڈے نال رل کے گزار زندگی "

26/05/2025

"محبت میں ہم اپنی میراث کا سب سے قیمتی تحفہ، اپنا وجود محبوب کے نام کرتے ہیں اپنی آنکھیں، ہونٹ، رخسار اور جسم کا ہر ذرّہ اس پر نچھاور کرنا ہماری محبت کی معراج ہوتا ہے۔"

🧡

"محبت تو سخی روحوں کا زیور ہے، کیا کبھی تم نے بھی اس سخاوت میں اپنا حصہ ڈالا ہے؟"

Address

Kamoki
52070

Telephone

+923333115700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pendu zamendar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pendu zamendar:

Share