Master Veterinary Pharmacy

  • Home
  • Master Veterinary Pharmacy

Master Veterinary Pharmacy Veterinary Medicens and Treatment

سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے، اج کل جانوروں میں خاص طور پر بکریوں میں اور کمزور بڑے جانوروں میں بھی ڈائریا جب بھی لگتا ...
17/11/2023

سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے، اج کل جانوروں میں خاص طور پر بکریوں میں اور کمزور بڑے جانوروں میں بھی ڈائریا جب بھی لگتا ہے تو ڈائریا کی وجہ سے اس موسم میں جانور کے مرنے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ڈائریا مختلف وجوہات کی وجہ سے لگ سکتا ہے بیماریاں، یعنی وائرس یا بیکٹیریااورپیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے بھی ڈائریا لگ سکتا ہے۔ جب بھی ڈائریا لگتا ہے جانور میں سے نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے اور جانور کمزور ہو جاتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت نارمل سے کم ہوجاتا ہے۔ پہلے ہی ہمارے پاس نیوٹریشن یعنی غذائیت کا مسئلہ ہے اور اوپر سے جب ڈائریا لگتا ہے تو لوگ خیال نہیں کرتے اپنے ٹونے ٹوٹکے کرتے رہتے ہیں جب تک جانور بیٹھ جاتا ہے۔ جب بھی ڈائریا لگے یاد رہے کہ فوری علاج کریں اور جب تک ڈائریا رہے ساتھ نمکول پلاتے رہیں نمکول کے ساشے میڈیکل سٹور سے بھی مل جاتے ہیں اور اپ گھر میں بھی نمکول بنا سکتے ہیں اس کا طریقہ میں بتا دیتا ہوں کہ ایک لیٹر پانی لے کر اس میں چھ چمچ چینی اور ایک چمچ نمک ڈال کر پوری طرح مکس کر لیں اور جانور کو وقتا فوقتا پلاتے رہیں مطلب جب بھی جانور پانی کی طلب کرے تو وہی نمکول اپ اگے رکھ دیں۔ جب تک ڈائریا ختم نہیں ہوتا تب تک جانور کے جسم کے نمکیات کی کمی اپ پوری کرتے رہیں گے یا کچھ تو تلافی ہوتی رہے گی۔ اس سے جانور پر سٹریس کم ہوگا اور جانور صحتیابی کی طرف جلدی آئے گا۔

08/01/2023

FLUFFY CAT Food Available at Master Veterinary Pharmacy

07/08/2022

لمپی وائرس کی بیماری
-
Lumpy Viral Disease

لمپی وائرس وبا پر

بہت کچھ لکھا سنا اور دیکھا جا چکا ہے

علاج، ڈاکٹری اور حکمت خود نہ کریں
آپ احتیاط پر غور کریں اور یہی وجہ ہے کہ بیماری کنٹرول نہیں ہورہی ہے، ہمسایہ ملک میں بھی یہی ہو رہا ہے, ایسی ہی شدت وہاں بھی ہے

علاج اس بیماری کا ہے ہی نہیں، یہ جو بھی انجیکشن اور ادویات ہیں وہ بیماری کی علامات اور بیماری نوعیت اور شدت کی بنیاد پر لگائے جاتے ہیں، اچھا ہے، برا ہے علاقہ کا ڈاکٹر جانور کو دیکھ کر ہی بہتر فیصلہ کر سکتا ہے

جو زمہ داری بحیثیت جانور پال ہماری ہے وہ پوری اور اچھی طرح سے نبھائیں
جس جانور میں علامات نظر آئیں فوراً اس کو دوسرے جانوروں سے دور باندھ دیں اور اس کو خوراک پانی کھرلی الگ کر دیں

کیوں ؟

بیماری پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ تو چیچڑ مچھر اور مکھیاں ہیں
جو جانور بیمار ہے اور جس کو زخم بن گئے ہیں اس پر مکھی مچھر چیچڑ تو بلکل نہ ہوں، اسی جانور سے وائرس کروڑوں کی تعداد میں بن کر آپ کے دوسرے جانوروں تک بھی جائے گا
لیکن بیمار جانور کی رال لعاب، ناک کے پانی اور آنسوؤں سے بھی بیماری پھیل سکتی ہے

ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ بیمار جانور سے تندرست جانور کو کم سے کم وائرس منتقل ہو
اگر بیمار جانور اور تندرست جانور ایک ساتھ کھائیں اور پیئں گے تو لازمی ہے ناک، منہ اور آنکھ کے پانی سے تندرست جانوروں کو زیادہ وائرس منتقل ہوگا

اسی طرح اگر ایک تندرست جانور کو ایک ہفتہ میں چار پانچ وائرس والی مکھی مچھر چیچڑ کاٹتی ہیں اور دوسرے کسی جانور کو بیس پچیس وائرس زدہ مکھیاں مچھر، چیچڑ کاٹتے ہیں تو لازمی ہے کہ ہم خود اس جانور کو زیادہ وائرس دے رہے ہیں اور ایسا جانور زیادہ بیمار ہوسکتا ہے

وائرس کی تمام بیماریوں میں دو چیزیں بیماری کی شدت کا تعین کرتیں ہیں

جانور کو وائرس کتنی مقدار میں ملا

اور
جانور کی قوت مدافعت، یعنی جانور کی بیماریوں سے لڑنے کی قدرتی صلاحیت کتنی اور کیسی ہے

ان دو نقطوں کو اپنے کو زہن میں سوچیں
یہی دو چیزیں ہیں جس سے جانور کم بیمار یا زیادہ بیمار ہوتا ہے

تو پہلا کام ہم نے جانور کو وائرس سے بچانا ہے

بیمار جانور کو الگ کرنا ہے اور بیماری پھیلانے والے عوامل کو روکنا ہے
جانور ٹھیک ہونے کے دو ہفتے تک بھی الگ خوراک اور پانی کا بندوست کریں

دوسرا جانور کی قوت مدافعت کو کم نہیں ہونے دینا اور اس کی قوت مدافعت کو بڑھانا ہے،

مردہ جانور کو دبا دیں, اللہ کی رضا اور مخلوق خدا کی بھلائی کا سوچ کر ہی ایسا کر لیں, اللہ نیتوں کا پھل ضرور دیتا ہے, مردہ جانور سے اربوں کی تعداد میں وائرس پرندوں, مکھیوں مچھروں سے پھیل رہا ہے,

بے شمار ایسے جانور ہیں جن کو واقعی ڈی وی ایم اور سمجھ بوجھ والے تجربہ کار ڈاکٹر بھی نہیں بچا پا رہے ہیں، پینتیس سے چالیس ہزار ایک ایک جانور پر ڈاکٹر کا ادویات کا خرچہ ہوچکا ہے اور جانور اب بھی بیمار ہے

سوشل میڈیا پر بے شمار نسخے ہیں
ایسی چیزوں سے بچیں اور نہ ہی شئیر کریں
جانور جتنا شدید بیمار یوگا اور اتنا ہی زیادہ ان نسخوں کا نقصان ہوگا، باقی آپ لوگوں کی اپنی مرضی ہے

پھر بھی آپ سے دیسی نسخے دے بغیر نہیں رہا جاتا تو

ہلدی 10 گرام اور آملہ پاؤڈر 10 گرام
100 سے 200 گرام گڑ، شکر یا گلوکوز
20-30 گرام سونف اور اجوائن
کالی مرچ 50 گرام
اور تین چار لیموں ہفتہ دس دن تک جانور کی خوراک کا حصہ بنائیں، یہ کوئی اسپیشل فارمولہ نہیں ہے, جیسے بھی آسانی ہو ویسے ہی جانور کو سے دیں
ان چیزوں کا کم از کم نقصان نہیں ہے

لیکن ان کو بھی علاج نہ سمجھیں

بخار کو کنٹرول کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے
جب تیز بخار ہوتا ہے تو جسم کے ضروی افعال رک جاتے ہیں، اصل چیز جو کہ جانور کی قوت مدافعت یعنی جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ہے، بخار کی صورت میں کام نہیں کرتا اور یہی قوت مدافعت ہی ہے جس نے جانور کو بچانا ہے

زخم کے لیے سپرے لگا سکتے ہیں
نیم کے پتے ابال کر سپرے کر سکتے ہیں اور زخموں پر ہلدی بھی لگا سکتے ہیں

اور اللہ کا واسطہ مٹی کا تیل ڈیزل وغیرہ نہ لگائیں

صدقہ خیرات ضرور دیں، وبا بہت بری ہے

Address


Telephone

+923066867767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Master Veterinary Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share