Attock Birds Avairy

Attock Birds Avairy ہمارے پاس بجری طوطے دستیاب ہیں ۔۔۔گارگو کی سہولت موجود ہے ۔۔۔۔۔
رابطہ نمبر ۔۔۔۔وٹس ایپ۔۔۔
03165370914

19/05/2022

نصیب میں جو ہو وہ مل۔کے ہی رہتا ہے

16/03/2022
16/03/2022

Sold out

سیب کا سرکہ اور کبوتر Apple vinegar اسلام علیکم دوستوسیب کے سرکہ میں پروٹین اور (starch) کی تھوڑی مقدار پائی جاتی ہے، اس...
15/03/2022

سیب کا سرکہ اور کبوتر Apple vinegar
اسلام علیکم دوستو
سیب کے سرکہ میں پروٹین اور (starch) کی تھوڑی مقدار پائی جاتی ہے، اسکے علاوہ اسمیں سوڈیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، زنک اور کلورین بھی پائی جاتی ہے لیکن اسمیں کوئی وٹامن نہیں ہوتا۔

جوڑے والے کبوتروں اور ان کے بچوں کے ہاضمہ کو ٹھیک رکھتا ہے۔
اس کے استعمال سے پرندے کے پوٹ آنت میں کیڑوں پیدا نہی ہوتے۔
کبوتر کو کینکر کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔
کبوتروں کے پوٹ میں فنگس بننے کے عمل کو روکتا ہے۔
کبوتر کے گلے پوٹ آنٹ میں موجود گندے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور اچھے بیکٹیریا کو طاقت فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے پرندہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
خوراک کو جلد ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈراپنگ میں پانی کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ڈائیریا اور قبض کے لیے بھی مفید ہے۔
پرندے کے جسم سے چربی کو کم کرتا ہے،
کبوتروں میں سانس کی بیماریاں سے بچاتا ہے۔
آنکھ ناک سے پانی اور۔ نزلہ زکام کے لیے مفید ہے۔
اس میں شامل پوٹاشیم جسم میں شامل زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔
اس کا کام قوت مدافیت کو بڑھانا ہوتا ہے۔اس کا کام قدرتی انٹی بائوٹیک جیسا ہے۔جسم میں سوجن،درد کو دور کرتا ہے۔
سرکے کا متواتر استعمال پرندے کے اندرونی اور بیرونی جراثیم مارنے کا باعث بنتا ہے۔

سرکہ کے استعمال کے طریقہ کار کے متعلق چند ہدایات پیش نظر رکھیں۔
سرکہ تمام کبوتروں کو پلایا جا سکتا ہے بریڈرز کو چاہے وہ بریڈ کر رہے ہوں یا ریسٹ پر ہوں۔
کبوتروں کے بچوں کو یا پٹھوں کو بھی سیب کا سرکہ دیا جا سکتا ہے لیکن مقدار کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
ان پرندوں کو سیب کا سرکہ مٹ دیں جنہیں کوئی اندرونی چوٹ لگی ہو اور ان کی ڈراپنگ میں خون آتا ہو۔
جن کبوتروں کا پوٹ بند ہو انہیں آدھا سی سی سرکہ پانی میں مکس کر کے دیں انشااللہ پوٹ چل جائے گا۔
‏ 5cc یا ایک ڈھکن سرکہ 2 لیٹر پانی میں مکس کر کے پرندوں کو دانے کے بعد پینے کے لیے دے سکتے ہیں۔
پرندوں کو سیب کا سرکہ مہینے میں تین مرتبہ یا زیادہ سے زیادہ چار مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔
سرکہ کا ضرورت سے زیادہ استعمال پرندوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
اس کے علاوہ سرکہ کو شاور کی مدد سے کبوتروں کے کھڈے اور پنجرے پر اسپرے بھی کر سکتے ہیں۔ اگر کبوتروں پر بھی اسپرے کر دیا جائے تو اس سے پروں میں پیدا ہونے والی جوئیں بھی خم ہو جاتی ہیں۔

تمام دوست پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں تاکہ وہ بھی ان معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں گروپ میں انوائیٹ کریں کومنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔

تحریر میں ردو بدل کے بغیر کاپی پیسٹ کی آجازت ہے

ایک ہی نسخہ سے تمام بیماریوں کا علاج.محترم دوستوں آپ سپیشل.یہ نسخہ بنا کر رکھیں تمام وبائی امراض کا کامیاب علاج ہے جن می...
15/03/2022

ایک ہی نسخہ سے تمام بیماریوں کا علاج.

محترم دوستوں آپ سپیشل.یہ نسخہ بنا کر رکھیں تمام وبائی امراض کا کامیاب علاج ہے جن میں.
1.گلے کی خرابی
2.سوکڑا
3.بخار
4.الٹی کرنا
5.سکڑ کر گچھ مار کر کھڑے ہونے..
6.دانہ بلکل نہ کھانا یا دانہ ہضم نہ کرنا.
7.ہر وقت پانی پیتے رہنا
8.نزلہ زکام
9.کانچ نکلنا
10.انڈہ دینے کے بعد مادہ کو ٹانگوں کا فالج
نسخہ.
نووی ڈیٹ 2عدد
اریتھر سن 2عدد
فلیجل 4عدد
ٹیرا مائسین 4عدد
سربیکس T4 عدد
ترکیب تیاری.
تمام ادویات کو کھرل میں ڈال کر اچھی طرح انتہائی باریک پیس لیں.اور ایک چمچ آٹے کا ملا کر اچھی طرح مکس کر کے پانی کا ہلکا سا چھینٹا لگا کر کالی مرچ جتنی گولیاں بنا لیں تمام امراض میں صبح شام ایک گولی دے کر اوپر سے 5cc سادہ پانی دیں انشاءاللہ آپ کا کبوتر فوری ٹھیک ہو جاۓ گا.

سوکڑا کیا ہوتا ہے؟سوکڑے کے بارے میں آگاہی کبوتر پرور حضرات کے لیئے بہت ضروری ہے نام سے ہی واضح ہے کہ اس بیماری میں کبوت...
15/03/2022

سوکڑا کیا ہوتا ہے؟

سوکڑے کے بارے میں آگاہی کبوتر پرور حضرات کے لیئے بہت ضروری ہے نام سے ہی واضح ہے کہ اس بیماری میں کبوتر سوکھ کر کمزور ہوجاتا ہے جیسا کہ اوپر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے سوکڑا بذات خود کسی بیماری کا نام نہیں ہے ۔ جب کسی بیماری کی وجہ سے کبوتر کمزور ہو جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اسے سوکڑے کی بیماری ہو گئی ہے یہ کوئی بیماری نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ بیماریاں ٹائیفائیڈ۔زہر باد۔ملیریا۔نزلہ۔نمونیا۔رانی کھیت۔ریشہ۔خونی پیچس۔چیچک۔تپ دق۔زکام وغیرہ اور جب ان بیماریوں کی وجہ سے کبوتر خوراک کھانا چھوڑ دیتا ہے تو دن بہ دن کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔تو بہت سے کبوتر پرور حضرات سمجھتے ہیں کہ سوکڑے کی بیماری ہو گئی ہے تو پیارے بھائی سوکڑا خود بیماری نہیں ہے بیماری کے بعد کی علامت کا نام سوکڑا ہے۔

*سوکڑا کیوں ہوتا ہے؟*👉

اوپر بتائی گئی بیماریوں میں جب کوئی بیماری کبوتر پر حملہ آور ہوتی ہے تو سب سے پہلے وہ کبوتر کو سست کرتی ہے یعنی کبوتر میں پہلے جیسی چستی نہیں رہتی اور کبوتر خوراک کھانا کم کر جاتا ہے اور کمزور سے کمزور ہوتا جاتا ہے یعنی سوکڑا ہو جاتا ہے

*سوکڑے کی علامات*👉

سب سے پہلے کبوتر میں پھرتی ختم ہو جاتی ہے اس کے بعد کبوتر کبوتر خوراک بہت کم کر دیتا ہے اور باقی کبوتروں سے الگ تھلگ ایک ہی جگہ پر کھڑا رہتا ہے اور اپنے تمام پر پھلا لیتا ہے اور اگر کبوتر کو اٹھا کر چھوڑیں تو زمین سے زور سے ٹکراتا ہے اس کے علاوہ کبوتر کا وزن آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے یعنی کبوتر دن بہ دن ختم ہوتا جاتا ہے۔

علاج کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ بیماری کو سمجھا جائے بغیر تشخیص کے علاج ممکن نہیں ہے تو سوکڑے کی تین اقسام ہیں

سردیوں والا سوکڑا ۔۔۔۔۔ 👉
گرمیوں والا سوکڑا ۔۔۔۔۔ 👉
جراثیم والا سوکڑا ....👉

سردیوں کے سوکڑے کی علامات اور علاج
اس بیماری میں کبوتر اپنے چھوٹے پروں کو پھولا کر اپنا سر اور منہ پروں میں چھپا لیتا ہے اور باقی پرندوں سے الگ ایک سائیڈ پے کھڑا رہتا ہے اس کے علاوہ سینے کی ہڈی دن بہ دن باہر کی طرف نکل آتی ہے گلے کی سوزش ، منہ کھول کر زور سے سانس لینا ، نزلہ ، ریشہ ، کھانسی ، خوراک کم کھانا ۔ موسم سرما کے شروع میں ان علامات میں سے کوئی علامت آپ اپنے کبوتر میں دیکھیں تو سردیوں کے سوکڑے کا گرم نسخہ جات سے جلد علاج شروع کریں۔

*سردیوں کےسوکڑے کا دیسی علاج*👉

نسخہ ۔ پنساری کی دوکان سے ایک تولہ ہینگ خرید لیں اور ساتھ پرانا گڑ ایک تولہ جس کا رنگ گہرا براؤن ہوتا ہے اور یہ گڑ آپ کو بھینسوں کے چارے والی دوکان سے باآسانی مل جائے گا۔کیونکہ یہ پرانا گڑ بھینسوں کو ہاضمہ درست کرنے کی لیئے دیا جاتا ہے۔یاد رہے عام گڑ اس نسخے میں کار آمد نہیں ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ایک تولہ دیسی چھوٹی کالی مرچیں ان سب چیزوں کا پیس کر مکس کر لیں اور بازار سے چھوٹے سائز کے خالی کیپسول میں بھر کے صبح و شام ایک ایک کیپسول دیں۔ اور ساتھ کبوتر کو روٹی کے بھورے دیں دانہ نہ ڈالیں کیونکہ بیماری میں ایسا کبوتر دانہ ہضم نہیں کر پاتا ہے۔

*سردیوں کےسوکڑے کا ولائیتی علاج*👉

نسخہ ۔ہمدرد والوں کی گولی کارمینا 9 عدد لیں ۔ پیناڈول کی 5 گولیاں لیں۔ایتھرومائی سین کی 1 گولی 500 ملی گرام والی لیں اب ان تمام گولیوں کو اکھٹا پیس کر پاؤڈر بنا لیں اب اتنی ہی مقدار میں اس میں دیسی گندم کا آٹا ملا لیں اور چھوٹے سائز کے کیپسول میں بھر کر محفوظ کر لیں۔ صبح و شام ایک کیپسول 7 دن تک دینے سے کبوتر ٹھیک ہو جائے گا۔ کبوتر کو غذا میں روٹی کے بھورے نرم کر کے دیں ریگولر دانے سے پرہیز کر کے کبوتر کو باقی پرندوں سے الگ جگہ پر رکھیں۔

*گرمیوں کے سوکڑے کی علامات اور علاج*👉

گرمیوں کے موسم میں کبوتر کو جو سوکڑا ہوتا ہے وہ گرمی کا سوکڑا کہلاتا ہے اور گرمیوں کے سوکڑے کا علاج بھی الگ ہوتا ہے اگر آپ کا پرندہ گرمی کے موسم میں سوکڑے کا شکار ہو رہا ہو تو اس کا علاج آپ ایسی چیزوں سے کریں گے جو کہ ٹھنڈی ہوں اگر گرم موسم میں گرم چیزوں سے علاج کریں گے تو کبوتر کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس لیئے گرمی کے سوکڑے کے لیئے گرمیوں کے نسخوں کا استعمال کریں اور نسخہ احتیاط سے استعمال کریں۔

*گرمی کےسوکڑے کا دیسی علاج*👉

نسخہ ۔ آنکڑا جسے ہم اک کہتے ہیں اس پودے کی جڑ لے کر اسے سائے میں خشک کرکے پیس لیں اب ایک عدد کالے چنے کے برابر گلابی پھٹکری لےکر اسے بھی پیس لیں دونوں کا وزن ایک جتنا ہو اب دونوں کے وزن کے برابر اس میں آٹا ملا کر گولیاں بنا لیں یہ چار گولیاں بنیں گی دو گولیاں صبح اور دو گولیاں شام کو دیں اس نسخے کے ساتھ گندم کی تازہ روٹی کے باریک بھورے کر کے پھر اس میں چند قطرے سرسوں کا خالص تیل ملا کے خوراک کے طور پر دیں۔دانہ ہرگزنا دیں بلکہ اس پرندے کو باقی پرندوں سے الگ رکھیں اور اس پر خاص توجہ دیں۔

*گرمی کےسوکڑے کا ولائیتی علاج*👉

نسخہ ۔ پیناڈول کی گولی 4 عدد ۔ فلورا کے کیپسول 4 عدد ۔ سوڈا منٹ کی گولی 8 عدد ۔ وائیبرمائی سین کیپسول 4 عدد ۔ فلیجل گولی 2 عدد 400والی ۔ ان ان تمام کو پیس کر پوڈر کر لیں اب اس میں اتنی مقدار میں دیسی آٹا ملا لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ کبوتر کو صبح اور شام ایک گولی دیں اور ساتھ نرم غذا میں روٹی کا نرم حصے کے بھورے کر کے دیں اور باقی پرندوں سے الگ کر لیں۔

*جراثیم کے سوکڑے کی علامات اور علاج*👉

گرمیو اس بیماری میں کبوتر بیٹھ کرتے وقت ضرورت سے زیادہ زور لگاتا ہے اگر اٹھا کے چھوڑیں تو ٹھوس چیز کی طرح زمین سے ٹکراتا ہے کبوتر کو اگر چلایا جائے تو آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا ہے کبوتر بہت کمزور ہو جاتا ہے اور سینےکا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے۔کبوتر کے جسم پر گوشت کم رہ جاتا ہے ان علامات میں سے اگر کوئی علامت آپ اپنے کبوتروں میں دیکھیں تو علاج شروع کریں۔

*جراثیم کےسوکڑے کا دیسی علاج*👉

نسخہ نمبر 1 ۔ باریک کالے چنے لیں اور ان کو رات کو گرم پانی میں بھگودیں اور صبح دوپہر اور شام کبوتر کو دیں اور ساتھ چنوں کا پانی بھی پلائیں پانی کو ہلکا سا گرم کر لیں۔ اسی طرح سے تازہ گندم کی روٹی لیں اور بھگو کے اسے نرم کر کے کبوتر کو دیں اور ساتھ میں روٹی کا پانی بھی پلائیں اگر خود نا پیئے تو سرنج سے پلا دیں۔
نسخہ نمبر 2 ۔ دہی کے کونڈے میں جو دہی کا پانی ہوتا ہے وہ لے لیں اور کبوتر کو 5 سی سی صبح خوراک سے پہلے دیں اور پھر 5 سی سی دوپہر کو 2 بجے دیں اس کے ساتھ روٹی کے نرم بھورے دیں اور سخت دانہ دینے سے پرہیز کریں۔
نسخہ نمبر 3 ۔ آدھا کلو مکو کا دیسی ساگ لیں یہاں ایک بات میں دیسی کا لفظ اس لیئے استعمال کرتا ہوں کیوں کہ یہ دیسی نسخہ ہے اور اس میں دیسی چیزیں ذیادہ فائدہ دیتی ہیں اب ساگ کو دو لیٹر پانی میں ڈال کر بہت ہی ہلکی آنچ پر ابالیں اور جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اسے محفوظ کر کے کبوتر کو صبح شام 5 سی سی دیں۔

*جراثیم کےسوکڑے کا ولائیتی علاج* 👉

نسخہ ۔ پیناڈول کی گولی 4 عدد ۔ فلورا کے کیپسول 4 عدد ۔ سوڈا منٹ کی گولی 8 عدد ۔ وائیبرمائی سین کیپسول 4 عدد ۔ فلیجل گولی 2 عدد 400 ملی گرام والی ۔ ان تمام کو پیس کر پوڈر کر لیں اب اس میں اتنی مقدار میں گندم آٹا ملا لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ کبوتر کو صبح اور شام ایک گولی دیں اور ساتھ نرم غذا میں روٹی کے نرم حصے کے بھورے کر کے دیں اور باقی پرندوں سے الگ کر لیں۔

کبوتر پرور دوست ہمارے پیج کو لائیک اور فالو کریی۔

ملٹی وِٹامنز اور کبوترویٹامنز کبوتروں کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ آنکھ، دماغ، دل، جگر، گردے، پھیپھڑوں اور ہڈیوں کے ساتھ سات...
15/03/2022

ملٹی وِٹامنز اور کبوتر

ویٹامنز کبوتروں کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ آنکھ، دماغ، دل، جگر، گردے، پھیپھڑوں اور ہڈیوں کے ساتھ ساتھ نظام انحضام کو مضبوط کرتے ہیں۔ کچھ قوت مدافیعت کو مضبوط کرتے ہیں اور کچھ زہریلے مادہ کے خلاف کام کرتے ہیں دیکھا جائے تو ویٹامنز مکمل صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
کبوتروں کو جو خوراک دی جاتی ہے اکثر اس میں بہت سے ویٹامنز کی کمی رہ جاتی ہے اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے انہیں بناوٹی وٹامنز دئیے جاتے ہیں۔

جو وٹامنز درکار ہوتے ہیں ان میں
٭ وٹامنز اے ( Vit A )
٭ وٹامنز بی ( Vit B1, B2, B3, B5, B6, B7, B9, B12 )
٭ وٹامنز سی ( Vit C )
٭ وٹامنز ڈی ( Vit D2, D3 )
٭ وٹامنز کے ( Vit K )
ان ویٹامنز میں سے کسی کی بھی کمی کی وجہ سے پرندے بیمار ہو جاتے ہیں اور وزن کم کرنا شروع کر دیتے ہیں اکثر سوکڑے یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔

ہم آپ کو کچھ ایسے سیرپ اور پاؤڈر بتائیں گے جنہیں آپ ملٹی وِٹامنز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کے استعمال سے پرندے صحتمند رہیں گے اور ان کی بریڈنگ اور پرواز میں بھی بہتری آئے گی۔

وئیٹاسول سُپر ( Vitasol Super )
وِدِیلین ( ایل، ایم، ٹی ) ( Vidaylin L,M,T )
سی-وِٹ فورٹ ( C-Vit Fort )
سائیمنز وِٹامن اینڈ الیکٹرولائیٹس ( Symans Vitamin And Electrolytes )
ریگنم ( Regnum )
ان تمام ادویات کی تصویر پوسٹ کے ساتھ شئیر کی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ خاص طور پر پرندوں کے استعمال کے لیے بنائی گئی ہیں وہ آپ کو جانوروں کے اسٹور سے مل جائیں گی اور کچھ عام میڈیکل اسٹور سے آپ ان میں سے کوئی بھی ایک لا کر اپنے پرندوں کو ہفتے دس دن میں ایک بار استعمال ضرور کرائیں۔
ویٹامن ڈی تھری Vit D3 کے حصول کے لیے پرندے کو صبح 9 سے 11 بجے کے درمیان دھوپ لگوائیں اس کے علاوہ یہ کہیں بھی نہی مل سکتا کیونکہ یہ قدرتی ویٹامن ہے۔

طریقہ استعمال۔
شربت ایک چمچ ایک لیٹر پانی میں مکس کر کے پرندوں کے آگے رکھ دیں۔
پاوڈر کے استعمال کا طریقہ پیکٹ اور بوتل پر لکھا ہوا ہوتا ہے۔ ایک گرام ایک لیٹر پانی میں مکس کر کے دیتے ہیں۔

تمام دوست پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں تاکہ وہ بھی ان معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں گروپ میں انوائیٹ کریں کومنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔

25/02/2022

Address

Attock City

Telephone

+923165370914

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Birds Avairy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Attock Birds Avairy:

Share

Category